( 24نیوز)رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد سے افسوسنا ک خبر سامنے آئی ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 شہری جان کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ہولناک واقعہ صادق آباد کے علاقہ ماہی چوک میں پیش آیا۔جہاں ڈاکوؤں نے مارکیٹ میں واردات کے دوران فائرنگ کردی جس سےنو افراد جا ں بحق جبکہ پانچ شہری زخمی ہوگئے۔میڈیا رپو رٹس کے مطابق ان خطر نا ک ڈاکوؤں کا تعلق اندھڑ گینگ سے بتایا جا رہا ہے ۔آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دل جلے عاشق کی محبوبہ کی بارات کے دن گھر گھس کر فائرنگ،لڑکی کی ماں جاں بحق ،مبینہ قاتل کی خودکشی