طالبان پکڑتے تو اشرف غنی کیاکرتے ۔۔۔۔سابق محافظ کا سنسنی خیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق مفرور افغان صدر کے محافظ نے اشرف غنی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کر تے ہوئے کہا کہ اگر طالبان اشرف غنی کو پکڑتے تو اشرف غنی خود کو گولی مارلیتے۔
اشرف غنی کے سابق محافظ نے انکشاف کیا کہ اشرف غنی کی بھاگتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔ اشرف غنی افغانستان سے لاکھوں نہیں شاید کروڑوں ڈالر لے کر بھاگے ہیں، طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے بھاگتے وقت سابق صدر نے اسلحہ بھی ساتھ لے لیا تھا، اشرف غنی نے انھیں بتایا کہ اگر طالبان نے انھیں پکڑنے کی کوشش کی تو وہ خود کو مار ڈالیں گے۔ برطانوی اخبار کے صحافی نے ایک رپورٹ میں اشرف غنی کے سابق چیف باڈی گارڈ جنرل شریفی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل عطا شریفی طالبان کے آنے کے بعد جلال آباد میں ایک گھر کے تہ خانے میں چھپ گئے تھے، پانچ ماہ قبل یہ برطانیہ کے نہایت سینئر سولجر جنرل سر نک کارٹر کے ساتھ ایک کانفرنس میں ایک میز پر بیٹھے ہوئے تھے۔
اس سے قبل اشرف غنی نےکہا کہ اپنےلوگوں کو تنہا چھوڑنے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں تھا، مجھ پر لاکھوں ڈالرز لے کر بھاگنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، کرپشن نے ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، بحیثیت صدر کرپشن کے خلاف جنگ میری ترجیح تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرقدیر خان نے8 سال کی قلیل مدت میں ایٹمی پلانٹ نصب کرکےدنیا کو حیران کردیا