فلورملز کو نئی پالیسی کے تحت گندم  کوٹہ ملے گا۔۔۔

Oct 10, 2021 | 20:13:PM

(24نیوز)تنازعہ حل ہونے کے بعد فلور ملز کو  پیر سے نئی پالیسی کے تحت سرکاری گندم کے کوٹے کا اجراءکیا جائے گا ۔

ترمیم شدہ پالیسی کے تحت فلورملز کو آبادی کی بجائے فی رولر باڈی تناسب سے گندم کوٹہ دیا جائے گا، کم ازکم فی رولر باڈی کوٹہ بنچ مارک 12 بوری ہوگا، سرکاری گندم سے آٹا تیار کرنے کی سابقہ شرح برقرار رہے گی، گندم میں سے 70 فیصد آٹا، 18 فیصد میدہ اور 12 فیصد چوکر تیار ہوگا۔ایسوسی ایشن کے دوسرے اضلاع سے 25 فیصد کوٹہ اٹھانے اور گرائنڈنگ چارجز کے مطالبات کوکابینہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جس پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو پیر تک مطالبات تسلیم کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے منگل کے روز صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کیسے پھیلا ؟ نئے حقائق سامنے آگئے۔۔۔

مزیدخبریں