عدن کے گورنر پر قاتلانہ حملہ،متعدد ہلاک۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یمن کے دارالحکومت عدن کے گورنر پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے جبکہ دھماکے میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت عدن کے گورنر کے قافلے کو اتوار کے روز کار بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس گورنر خود محفوظ رہا جبکہ پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق گورنر کے ہمراہ وزیر زراعت بھی تھے، وہ بھی اس حملے میں محفوظ رہے۔ یمنی وزیر اعظم معین عبدالملک سعید نے بم دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔
یاد رہے کہ یمن میں 2014 سے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور باغیوں کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے، دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا اور یمنی حکومت کے عمل داری والے علاقوں میں جنگی کارروائیاں شروع کردی تھیں۔ 2015 میں یمنی حکومت کی دعوت پرسعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے مداخلت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سے میچ کا دباؤ نہیں ، بالکل نارمل کھیلیں گے۔۔حسن علی