ملک کے مختلف شہروں  میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

Oct 10, 2021 | 21:20:PM
غائبانہ نماز جنازہ ،ڈاکٹر قدیر
کیپشن: ڈاکٹر عبدالقدیر خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی مردان کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ جماعت اسلامی مردان کے امیر غلام رسول نے نماز جنازہ پڑھائی ، نمازِ جنازہ میں جماعت اسلامی کے  کارکن شریک ہوئے۔

 بہالپور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈاکٹر قدیر کی غائبانہ نماز جنازہ  پڑھائی جس لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ادھر پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی نماز جنازہ میں ہاکی لیگ میں شامل ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر قدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کےکنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر،کنور نوید جمیل اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ملتان کے ضلع کونسل گراؤنڈ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر  ارکان قومی اور پنجاب اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔کراچی میں بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق نے پڑھائی۔
یہ بھی پڑھیں:لکی ڈرا نے نوجوان کو کروڑ پتی بنا دیا۔۔۔۔