ہسپتال میں زیرعلاج ننھے گلو کار کی گانے اور ڈانس کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معدے کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اکثر بچے ہسپتال جاتے ہوئے گھبراتے ہیں، بچوں کو چھوٹی سی بیماری پر بھی ہسپتال لے جایا جائے تو وہ رونا شروع کردیتے ہیں۔لیکن برازیل میں ایک کمسن بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ہسپتال میں ناصرف خوش ہے بلکہ اپنا پسندیدہ گانا بھی گنگنا رہا ہے۔میگوئل نامی بچے کو معدے کی بیماری میں مبتلا ہونے پرہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کا ڈانس۔۔ ویڈیووائرل
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بچے نے ٹی وی اپنا پسندیدہ گانا چلتا ہوا دیکھا تو وہ خود کو روک نہیں سکا اور ہسپتال کے بیڈ پر ہی چمچے کو مائیک بنا کر گانا گنگنا اور جھومنا شروع کردیا۔بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے ابتک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھ میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئی، ایک اور صارف نے لکھا کہ ہسپتال میں بچے کی خوشی دیکھ کر حیرت ہورہی ہے۔رپورٹ کے مطابق میگوئل اب صحت یاب ہوچکا ہے اور اسے ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
Even in difficult times at the hospital this little boy sings & dances.
— GoodNewsMovement (@GoodNewsMoveme3) October 9, 2021
(Brazil) Little Miguel was hospitalized last week with gastroenteritis but that didn't keep him from singing & dancing when his favorite song came on the TV. He is now back at home doing well.
(????:Pericles) pic.twitter.com/BOga5UL1gH
یہ بھی پڑھیں:یمنی زیدی کے مغربی لباس میں جلوے، تقریب میں ہر شخص دیکھتا ہی رہ گیا