(24نیوز)علالت کے دنوں میں محسن پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا ۔خط میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے گلدستے بھیجنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا ۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا کہ میں شکر گزار ہوں کہ میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے مشکل وقت میں یادرکھا۔آپ کے علاوہ وزیر اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کومیری یاد تک نہ آئی۔ڈاکٹر قدیر خان نے اپنی صحت کے حوالے سے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو گلدستہ بھیجا تھا جس میں ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا، جب کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط 4 اکتوبر کو اسلام آباد سے لکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کا ڈانس۔۔ مداحوں کے دل جیت لئے