کوئلے کی کمی ۔۔بھارت میں بجلی کے بڑے بحرا ن کا خدشہ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انڈیا میں کوئلے کی کمی کی وجہ سے بجلی کے بڑے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔
ہندوستان کی حکومت نے کوئلے کے بحران کے پیدا ہونیوالے بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے بھارتی پنجاب کو بجلی کی ترسیل کم کردی ہے ۔جس کی وجہ سے پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کا قوی امکان ہے ۔
جبکہ بھارت کی منسٹری آف کول نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کے ایندھن کا ذخیرہ تقریباً 72 لاکھ ٹن رہ گیا ہے جو چار دنوں کے لیے کافی ہے۔انڈیا کے سرکاری ادارے کول انڈیا کے پاس بھی 40 ٹن سے زیادہ کا ذخیرہ موجود ہے جو بجلی گھروں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ کا کوئی بھی خدشہ مکمل طور پر غلط ہے۔‘یہ وضاحت دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجروال کے بیان بعد سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کوئلے کی قلت کی وجہ سے بجلی کے بحران کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ حالیہ مہینوں میں انڈیا کے کئی شہر میں کوئلے کی قلت کا شکار ہوئے۔ جبکہ شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی ہوئی۔انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی کے مطابق حکومت نے کہا نئی دہلی سمیت کئی ریاستوں نے بلیک آؤٹ پر خدشات ہیں۔
نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر آنے والے دو دنوں میں بجلی گھروں کو کوئلے کی فراہمی بہتر نہ ہوئی تو دارالحکومت کو بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہسپتال میں زیرعلاج ننھے گلو کار کی گانے اور ڈانس کی ویڈیو وائرل