(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پہلی مرتبہ پانی کا وقفہ کرانے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں ڈی آر ایس کا بھی استعمال ہوگا جبکہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کیلئے بھی قوانین میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز کو تبدیل کرتے ہوئے شق 11میں پانی کے وقفے کی اجازت دیدی ہے، یہ وقفہ ہر اننگز کے عین درمیان میں ہوگا یعنی عمومی حالات میں 10 اوورز کے اختتام پر ۔اس وقفے کا دورانیہ 2منٹ 30 سیکنڈز مقرر کیا گیا ہے لیکن اگر ایک اننگز 14 اوورز یا اس سے کم تک محدود ہوئی تو پانی کا وقفہ نہیں ہوگا۔سب سے اہم بات، پانی کے اس وقفے کے دوران لیگز میں ہونے والے اسٹریٹیجک ٹائم آؤٹ کی طرز پر ہیڈ کوچز کو کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو کی اجازت ہوگی۔
آئی سی سی نے بارش سے متاثرہ میچز کے لئےقوانین میں بھی معمولی تبدیلی کی ، عام میچز میں تو بارش سے متاثرہ کھیل کا نتیجہ پانے میں دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہی لازمی ہوگا لیکن سیمی فائنل اور فائنل میں دوسری اننگز میں کم از کم 10اوورز کا کھیل لازمی قرار دیا ہے۔اس کے علاوہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار ڈی آر ایس کا بھی استعمال کیا جائے گا ، ہر ٹیم کے پاس دو ، دو ری ویو سسٹم ہوں گے۔
آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق میچ ٹائی ہونے کی صورت میں سپر اوور ہوگا اور سپر اوور کے ٹائی کی صورت میں ایکبار پھر سپر اوور ہوگا اور جب تک فاتح کا فیصلہ نہیں ہوتا، سپر اوورز کا سلسلہ جاری رہے گا۔سیمی فائنل مکمل نہ ہونے کی صورت میں جو ٹیم سپر اوور میں بہتر پوزیشن پر ہوگی وہ فائنل کھیلے گی، فائنل کسی بھی صورت مکمل نہ ہونے پر دونوں فائنلسٹ ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار پائیں گی۔
یا د رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارت میں شروع ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ عمر اور شعیب ملک کا فوٹو شو ٹ۔۔ مدا حوں کی شدید تنقید ۔۔تصاویر وائرل