پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں افریقی ملک مالاوی کا کپتان منتخب

کیپشن: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،کوالیفائنگ رائونڈ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والے معظم علی بیگ مالاوی کے کپتان منتخب ۔
تفصیلات کے مطابق معظم علی بیگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں افریقی ملک مالاوی کے کپتان ہونگے۔ان کو افریقہ سب ریجنل کوالیفائرز گروپ اے میچز کے لیے مالاوی کی 14 رکنی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچز روانڈا کے شہر کیگالی میں 14 اکتوبر سے کھیلے جائیں گے جس کے لیے بائیو سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ عمر اور شعیب ملک کا فوٹو شو ٹ۔۔ مدا حوں کی شدید تنقید ۔۔تصاویر وائرل