سوات اور دیر میں فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق تین زخمی

Oct 10, 2022 | 09:38:AM

(24 نیوز) پہلا واقعہ دیر لوئر، تیمرگرہ میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سکول کی تین بچیاں شدید زخمی ہوگئیں جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تینوں بچیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے موقع پر پہنچ گئے اور سکول کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو فریقین کے درمیان صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جس وقت سکول کے بچے سکول جارہے تھے۔ جس میں دوبچیاں اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ منتقیل کردیا گیا۔

دوسرا واقعہ سوات میں پیش آیا جہاں سکول کے بچوں کو لے جانے والی سوزوکی وین پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور حسین احمد ولد عنایت الرحمان سکنہ گلی باغ  موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ پر لاش کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اس واقع میں دو بچے  بھی زخمی ہوئے  جنہیں خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزیدخبریں