(24 نیوز) پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوگیا۔
یہ دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔
پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی۔ اس ضمن میں 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔
قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔
اِس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے 4 رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔