(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ریاست مخالف بیان دینے پر غداری کے مقدمے میں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست 18 اکتوبر کوسماعت کے لئے مقرر کر دی۔ عدالت نے جاوید لطیف کو 18 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2022ء: پاک فوج کا سیکیورٹی دستہ قطر روانہ
جسٹس انوارالحق پنوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے ضمانت منسوخی کی درخواست پرحکم جاری کیا۔ پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے زریعے 15 جون 2021 کو جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دی تھی۔
خیال ر ہے سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا تھا۔ جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹاون میں ریاست مخالف بیانات دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔