عدالت کا رانا ثناءاللہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

Oct 10, 2022 | 11:05:AM

(24 نیوز) سینئر سول جج غلام اکبر نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ایک دم اشتہاری کیسے قرار دیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ دوبارہ اسلام آباد جاؤ، ملزم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرو۔ سینئر سول جج غلام اکبر نے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم نے درخواست کی کہ ملزم چھپ رہا ہے، گرفتاری کی کوشش کی، اب اشتہاری ڈکلئیر کیا جائے، جس پر عدالت نے دوبارہ اسلام آباد جا کر گرفتاری کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن نے کلر کہار میں مبینہ اراضی فراڈ میں درج کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے لیے کسی بھی طرح کے تعاون سے انکار کر دیا۔ اینٹی کریشن کی ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ سے ایک بار پھر مایوس واپس چلے گئی۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے کہا کہ ہم سے ایس ایچ او نے کسی قسم کا تعاوں نہیں کیا، ہماری آمد اور روانگی کی رپٹ درج نہیں کی گئی، پولیس نے ہمارے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا، کل عدالت کو تھانے میں ہونے والی کارروائی سے آگاہ کریں گے، ہماری گاڑیاں بھی تھانے سے باہر نکال دی گئیں۔

مزیدخبریں