اسلام آباد: ڈینگی کے وار جاری

Oct 10, 2022 | 11:41:AM

(24 نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز مزید 75 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ دارالحکومت میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 1 سو 69 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 55 نئے کیسز رپورٹ

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 55 کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں سے دینگی کے مزید 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں