راول ڈیم چوک کی ڈیڈ لائن ختم انڈر پاس تاحال مکمل نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد : راول ڈیم چوک کی ڈیڈ لائن ختم انڈر پاس کا کام تاحال مکمل نہ ہو سکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بننے والا راول انڈر پاس دس اکتوبر کو مکمل ہونا تھا مگر تاحال مکمل نہ ہو سکا ہے۔چئیرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ انڈرپاس میں پانی کا نکاس ، سیم سے بچانے کے لیے کام جاری ہے اور کل سے انڈر پاس میں کارپٹنگ کا کام بھی شروع کیا جایے گا جبکہ انڈر پاس کی دیوار ، ہموار سطح کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دو مسلسل بارشوں کی وجہ سے کام تاخیر کا شکار ہوا ،تاخیر زدہ کام کو ایک ہفتہ میں مکمل کر لیں گے ۔ انڈر ہاس مکمل ہوتے ہی مری روڈ ، فیض اباف سے آنے والے شہریوں کو سہولت ہو گی ۔پارک روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک بغیر رکے انڈر پاس سے گزر جائے گی ۔ راول ڈیم چوک منصوبہ مکمل ہونے سے اسلام آباد مزید سگنل فری ہو جایے گا۔