حریم شاہ کو سیکیورٹی کے لیے سندھ ہائی کورٹ کیوں جانا پڑا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر سیکیورٹی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ٹک ٹاکر حریم شاہ پیر کے روز اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں ، جہقاں انہوں نے سیکیورٹی کے لئے درخواست دائر کی۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کرائی گئی درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں، اس لئے انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔
ایف آئی اے نے جنوری 2022 میں بینکوں کو فضا حسین عرف حريم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھا تھا، ٹک ٹاکرکے لاہوراورکراچی میں 2 اکاؤنٹس ہیں۔
واضح رہے کہ3 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کی تھی۔
اس موقع پر حریم شاہ نے کہا تھا کہ مجھے اپنے ہر مشن میں کامیابی ملی ہے، کوئی مشن ناکام نہیں ہوا اور اللہ اس کے بعد بھی مجھے کامیاب کرے گا۔ میری کامیابی لوگ دیکھ ہی رہے ہیں۔