(24 نیوز ) بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سربراہ ساروو گنگولی کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سابق کرکٹر گنگولی جو دادا کے نام سے بھی مشہور ہیں ان کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بھارتی صحافی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی بورڈ نے ساروو گنگولی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ان کی جانب سے ساروو گنگولی کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ساروو گنگولی کو 2019 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔