ٹرانس ایکٹیوسٹ کا کردار ادا کرنے پر سشمیتا سین تنقید کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابقہ مس یونیورسشمیتا سین نے اپنی نئی ویب سیریز "تالی" کی پہلی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ،جس میں اداکارہ ایک خواجہ سرا کا کردار اداکررہی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویب سیریز میں سشمیتا سین بھارتی خواجہ سرا اور سماجی کارکن کا کردار نبھارہی ہےجس کے بعداداکارہ کو اپنی نئی ویب سیریز ’تالی‘ میں ٹرانس ایکٹیوسٹ کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پراپنے نئی ویب سیریز" تالی "کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ "وہ اپنے نئے پراجیکٹ میں خواجہ سرا کے مشہور سماجی کارکن شری گوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ویب سیریز کا نام تالی رکھا گیا ہے"۔ انہوں نے لکھا کہ "اس سے زیادہ فخر کیا ہوگا کہ میں ایک خوبصورت انسان کا کردار نبھاوں گی۔ یہاں ہر ایک کو عزت کے ساتھ اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزرانے کا حق حاصل ہو"۔تاہم ابھی تک اس ویب سریز کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا۔
View this post on Instagram
سابق مس یونیورس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ نئی ویب سیریز ’تالی‘ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اداکارہ کو سرخ اور سبز ساڑھی میں ملبوس اور ماتھے پر ایک بڑی مرون رنگ کی بِندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ٹرانسجینڈر برادری کی مناسب نمائندگی کرنے کے لیے اس کردار کے لیے کسی خاتون اداکارہ کے بجائے کسی ٹرانسجینڈر کو ہی کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا۔
Oh come on! Why is #SushmitaSen playing the role of a transwoman in this day and age? Don't we have transgender actors who can do that? Men who can do that?... #casting a woman to play a transwoman is insensitive...https://t.co/3wu0SB071X
— Dee ????♀️????????????♀️???? (@Nangpagirl78) October 6, 2022
I love watching her on screen but would have been a great step to actually have a transgender
— Darshika (@RGinspired) October 7, 2022
person play this role. There are very few roles in cinema which are carved for transgender people currently & if they are not cast in that, what's the point! #taali #SushmitaSen https://t.co/Oj89K5P2X7
واضح رہے کہ گوری ساونت بھارت کی مشہور خواجہ سرا کارکن ہیں جنہوں نے ایڈز کے حوالے سے بہت کام کیا۔ خواجہ سرا کمیونٹی میں ایڈز کے حوالے سے آگاہی مہم کا حصہ بھی بنیں۔ انہیں مہاراشٹرا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی سفیر منتخب کیا گیا۔ گوری نے ایک چار سالہ بچی کو اس وقت گود لیا جب اس بچی کی سیکس ورکر ماں ایڈز سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئی۔ گوری نے اس بچی کو اسی لیے گود لیا کہ بچی کو دوبارہ اپنی ماں کے کام پر نہ لگایا جا سکے۔
Oh come on! Why is #SushmitaSen playing the role of a transwoman in this day and age? Don't we have transgender actors who can do that? Men who can do that?... #casting a woman to play a transwoman is insensitive...https://t.co/3wu0SB071X
— Dee ????♀️????????????♀️???? (@Nangpagirl78) October 6, 2022
یاد رہے کہ ویب سیریز ’تالی‘ ایک گوری ساونت نامی ٹرانسجینڈر کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔اس لیے زیادہ تر لوگ سشمیتا سین کے ویب سیریز میں ٹرانس ایکٹیوسٹ کا کردار ادا کرنے پر خوش نہیں ہیں۔