(24 نیوز) فرائض کی ادائیگی کے دوران کانگو مشن میں جان پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان بابر حسین کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے ان کے آبائی گاؤں بھابڑہ میں ادا جی جائے گی۔
جس کے بعد انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان آرمی کے دستے اقوام متحدہ کے امن مشن کے ساتھ دنیا بھر کے مختلف خطوں میں خدمات دے رہے ہیں۔ اور ان خدمات کے دوران جام شہادت نوش کرنے کی ایک طویل تاریخ پاک فوج کے ساتھ جڑی ہے۔