پشاور : پرائمری سکول کے اساتذہ کا احتجاج چوتھے روزبھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پشاورمیں دھرنے کے باعث صوبے بھر میں پرائمری سکول آج بھی بند ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد جناح پارک میں موجود ہے اور اساتذہ کے احتجاج میں خواتین اساتذہ بھی شرکت کے لئے پہنچ گئی ہیں ۔مظاہرین نے اپٹا کے صدر عزیز اللہ کی رہائی تک کسی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے، مظاہرین کا حکومت اور محکمہ تعلیم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔
واضح رہے کہ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کل کہا تھا کہ کل بھی تمام پرائمری اسکولز (گرلز اینڈ بوائز) مکمل بند رہیں گے،سکولوں کا 100فیصد سٹاف پشاور کیلئے نکلے گا،کل 6 اکتوبر سے بھی کہیں زیادہ تعداد میں اساتذہ کا سمندر پشاور میں ہوگا۔