(24 نیوز) حکومتی درخواست پر الیکشن کمیشن کا چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس بلایا گیا جس میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے خط کا جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے مزید مشاورت کے لیے چیف سیکرٹریز پنجاب، خیبر پختونخواء اور سندھ کو طلب کرلیا ہے۔
اسی ضمن میں تینوں صوبوں کے آئی جیز کو بھی الیکشن کمیشن نے کل طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اس حوالے سے کل 2 بجے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کرے گا۔
یاد رہے کہ حکومت نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 12 اور کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔