وزیراعظم ہاؤس کے فون بگ کرنیکا واقعہ، ہیکنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر اعظم ہاؤس کے فون بگ کرنے کے واقعے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکومتی ذرائع نے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:آڈیو لیکس: بحیثیت وزیراعظم میرے فون کی محفوظ لائن بگ کی گئی: عمران خان
ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو ایک خفیہ ادارے نے گرفتار کیا۔ ایک گرفتار شخص کا تعلق راولپنڈی کے ایک تعلیمی ادارے سے ہے جب کہ دوسرے کا تعلق وسطی پنجاب سے ہے۔ دونوں کو قومی سلامتی کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا
دونوں افراد سے تحقیقات جاری ہیں، اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے ہینڈلرز بارے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ دونوں افراد وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعنیات سٹاف سے رابطے میں تھے۔ سیکیورٹی پر تعنیات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔