آڈیو لیکس: بحیثیت وزیراعظم میرے فون کی محفوظ لائن بگ کی گئی: عمران خان

Oct 10, 2022 | 16:08:PM
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کے ذریعے پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا گیا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کے ذریعے پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا گیا۔

آڈیو لیکس کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم میرے فون کی محفوظ لائن بگ کی گئی، آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

 عمران خان نے آڈیو لیکس کو وزیراعظم آفس اور وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی کے لیے سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم لیکس کی صداقت جانچنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم ہاؤس کے فون بگ کرنیکا واقعہ، ہیکنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جےآئی ٹی بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں تاکہ تحقیقات کی جاسکیں کون سی انٹیلی جنس ایجنسی ہے، یہ اس لیے اہم ہے کہ حساس سکیورٹی معاملات غیر قانونی طریقے سے ریکارڈ اور پھر ہیک ہوئے۔

خیال رہے جب عمران خان وزیراعظم تھے تب ان کا کال ریکارڈنگ بارے موقف مختلف تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ فوج کو سب کچھ پتہ ہوتا ہے، کیونکہ جو ہماری آئی ایس آئی ہے دنیا کی بہترین ایجنسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو میں فون کرتا ہوں سب کچھ آئی ایس آئی اور آئی بی کو پتہ ہوتا ہے، جوبائیڈن اور ٹرمپ جو کرتے ہیں، اس بارے سی آئی اے کو پتہ ہوتا ہے، کیونکہ ایجنسی نے اپنے ملک کے سربراہ کو پروٹیکٹ کرنا ہوتا ہے، انٹلی ایجنس ایجنسی صرف ہمارے ملک میں ہی کال نہیں سنتی بلکہ پوری دنیا میں سنتی ہے۔