عمران اسماعیل کا پی ٹی آئی کے لیے نیا سرپرائز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سابق گورنر سندھ، عمران اسماعیل نے ’تبدیلی آئی رے‘ کے بے حد مقبول ہونے کے بعد نیا پارٹی سانگ ’سارے نکلو‘ جاری کیا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ مارچ کے لیے بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے نئے ترانے میں عوام کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی مدد کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی ترغیب دی گئی ہے۔عمران اسماعیل کا یہ نیا پارٹی سانگ 3 منٹ 59 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔
https://t.co/c9akh1oHF9 سارے نکلو پاکستان کے لیے- ایک نیا ترانا ہے- imrankhanpti@ کا پیغام اس میں اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے- یہ ترانہ عوام کی آواز ہے- امید ہے آپ لوگوں کو پسند آے گا https://t.co/c9akh1oHF9
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 10, 2022
گانے کی ویڈیو میں عمران خان کے جدوجہد کے دنوں کے ذکر کیا گیا ہے۔
عمران اسماعیل کا یہ گانا اپنے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سارے نکلو پاکستان کے لیے، ایک نیا ترانا ہے، عمران خان کا پیغام اس میں اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ترانہ عوام کی آواز ہے، امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گا۔