(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف نے شرح سود15 فیصد پر برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، کمیٹی نے شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ معاشی چیلنجز موجود ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے،سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے بھی فوائد ہونگے۔
سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ گذشتہ اجلاس کے بعد معاشی سرگرمی میں سست روی آتی رہی ،کرنٹ اکاو¿نٹ اور مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے ،حالیہ سیلاب سے معاشی منظرنامہ تبدیل ہوگیا ہے،سیلاب کے بعد مہنگائی سے نمٹنے اور نمو کو برقرار رکھنے کے درمیان مناسب توازن قائم رکھتاہے،سیلاب کے اثرات کی وجہ سے طلب و رسد کا فرق بڑھ سکتا ہے ،غذاکی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی زیادہ دن رہ سکتی ہے ،سیلاب کے اثرات کی وجہ سے مہنگائی زیادہ عرصے تک رہ سکتی ہے ۔
مرکزی بینک نے کہاہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ اگست میں مسلسل دوسرے مہینے کمی کے بعد صرف 70 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے،ستمبر میں تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ،اگست کے مقابلے ستمبر میں تجارتی خسارے میں 19.7 فیصد کمی ہوئی ،
سٹیٹ بینک کے بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ستمبر 21 کے مقابلے ستمبر 22 میں تجارتی خسارہ 30.6 فیصد کمی سے 2.90 ارب ڈالر رہ گیا ،جو مستحکم برآمدات کے ساتھ توانائی اور غیر توانائی اجزا کی درآمدات میں کمی کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھرمیں پیدا بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ تک ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف