پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئے بری خبر، ریکارڈ طلب

Oct 10, 2022 | 17:18:PM

(24نیوز )کئی کئی سالوں سےپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ،اعلیٰ حکام نے پراپرٹی ٹیکس کے بڑے ڈیفالڑز کا ریکارڈ طلب کرلیا،سات ارب سے زائد کے نادہندہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی 50580 پراپرٹیوں کا ریکارڈ بھجوا دیا گیا۔

 لاہور کے15سو پراپرٹی مالکان 2 ارب 40کروڑ سے زائد کے ڈیفالٹرز ہیں، فیصل آباد میں اڑھائی ارب ، راولپنڈی میں 1ارب 80کروڑ کے ڈیفالٹرز کا ریکارڈ ارسال ، ایکسائز حکام کے مطابق جن اضلاع میں ریکوری نہیں ہورہی ،وجوہات بھی بتائی جائیں،بدھ کے روز تمام ڈائریکٹرز کو ریکارڈ لے کر پہنچنے کا حکم دے دیا گیا۔
 

مزیدخبریں