(24نیوز)اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ فیلوز 8 سے 10 اکتوبر تک دورہ پاکستان کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گروپ میں الجزائر، انگولا، اینٹی گوا اور باربودا، ارجنٹائین، کمبوڈیا، نصر، فرانس اور گھانا سمیت 24 ملکوں کے افسران شامل ہیں،گوئٹے مالا، گیانا، ہنڈراس، ہنگری، ایران لیبیا، جے افسران بھی فیلو گروپ میں شامل ہیں، مونٹی نیگرو، پاکستان، پالوا، سینٹ کٹس اینڈ نیواس، کے افسران بھی فیلو گروپ میں شامل، اس کے علاوہ ٹوگو، امریکہ، ازبکستان، ویتنام، اور یمن کے افسران بھی فروہ کا حصہ ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فیلو گروپ کا یہ اسٹڈی ٹور اقوام متحدہ ڈس آرمامنٹ افئیرز کے تحت جاری ہے،فیلو گروپ کے دورہ کا آغاز دفتر خارجہ سے ہوا،دفتر خارجہ میں گروپ کو تخفیف اسلحہ، ڈس آرمامنٹ، اور ایٹمی عدم پھیلاو سے متعلق پاکستانی نکتہ نظر ہر بریفنگ دی گئی،گروپ کو پرامن مقاصد کے کئے بکا رکاوٹ ٹیکنالوجی کے دوہرے استعمال پر بھی پاکستانی نکتہ نظر سے آگاہ کیا گیا،گروپ کے ارکان دورہ کے دوران پاکستان ایکسیلنس سینٹر برائے نیوکلئیر سیکورٹی کا بھی دورہ کرے گا، وفد پاکستان انسٹیٹیوٹ اف نیوکلئیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی، اور این ائی ایچ جا بھی دورہ کرے گا، گروپ سپارکو، ڈیفنس سائین اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن، اور پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کا بھی دورہ کرے گا،ان تمام اداروں میں روپ نیوکلئیر اور اسپیس ٹیکنالوجیز کا مختلف شعبوں میں استعمال دیکھے گا،ان شعبوں میں پبلک ہیلتھ، انڈسٹری، اگریکلچرفوڈ سیکورٹی اور پاور جنریشن وغیرہ شامل ہیں۔