سینٹورس مال میں آتشزدگی، انکوائری کمیٹی کا جائے وقوعہ کا دورہ
کمیٹی کی جانب سے مال انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا:ڈی سی اسلام آباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں سینٹورس مال میں لگنے والی آگ کا معاملہ،ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس،کمیٹی کی جانب سے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے مال انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا،کمیٹی کی جانب سے فائر پروٹیکشن سسٹم اور الارم کی فعالیت کا بھی جائزہ لیا گیا،انکوائری کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اگر کوئی تاجر اپنا قیمتی سامان لینا چاہے تو اس کو اجازت دی جائے گی۔
انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تک مال کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہمارے لئے قیمتی جانوں کی اہمیت تمام عناصر سے زائد ہے۔