سیاسی میدان سے اچھی خبر، دو بڑے رہنماﺅں میں صلح ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا واسع کے درمیان صلح ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی جام کمال نے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا واسع سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں نے گلے شکوے دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔
جام کمال کاکہناتھا کہ دل پر ایک بوجھ تھا جسے ہلکا کیا، خیر کا معاملہ ہے اس لئے جلدی کی ہے ،مولانا واسع کاکہناتھا کہ کافی عرصے سے جام صاحب ملاقات کر نا چاہ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کے قریبی ساتھی پی ٹی آئی میں شامل