سینٹورس مال میں حفاظتی اقدامات کا فقدان، خط 24 نیوز کو موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد سینٹورس مال میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کا انکشاف،میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے پلازہ مالک سردار تنویر الیاس کو بزریعہ خط آگاہ کیا تھا۔
میٹروپولیٹن، ای اینڈ ڈی ایم کے سردار تنویرالیاس کو لکھا گیا خط 24 نیوز کو موصول ہو گیا،خط دسمبر 2020 میں حمادالدین کی جانب سے لکھاگیاتھا ،خط کےمتن کے مطابق شاپنگ مال میں فائر سیفٹی کا مناسب انتظام نہیں ،شاپس ،اپارٹمنٹ اور فود کورٹ میں فائر سیفٹی کا انتظام نہیں ہے ،فائر سیفٹی نہ ہونے کسی بھی وقت بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے ۔
ایڈیشنل ڈایئریکٹرنے شاپنگ مال انتظامیہ کو بلانے اور مسلے کے حل کیلئے بھی خط لکھا تھا،شاپنگ مال انتظامیہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود بھی مسئلہ حل نہ کرسکی ۔