آرمی چیف کا بیان ”کسی جتھے کو عدم استحکام کی اجازت نہیں دی جائیگی، آئین کے مطابق ہے، صدر علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا بیان”کسی گروہ یا جتھے کو معاشی یا سیاسی عدم استحکام کی اجازت نہیں دی جائے گی“ آئین کے مطابق ہے۔
نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران صدر عارف علوی کاکہناتھا کہ فوج بالکل غیر جانبدار ہے اور اسے غیرجانبدار ہونا بھی چاہئے کیونکہ آئین یہی کہتا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ میں عمران خان کا وکیل نہیں ہوں ،عمران خان کو اپنے بیان کی خود وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ کیوں کہتے ہیں کہ فوج کو نیوٹرل نہیں رہنا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر معاملہ، میرے شکوک و شبہات ہیں ،بہتر ہو گا واقعاتی شہادتیں لی جائیں:عارف علوی