حماس،اسرائیل جنگ میں تیزی،بچوں،6 صحافیوں سمیت704 فلسطینی شہید

Oct 10, 2023 | 09:22:AM

(24 نیوز)حماس مجاہدین اور اسرائیل میں جھڑپوں میں تیزی آ گئی،اسرائیلی بمباری سے704 فلسطینی شہید ہوچکے،شہدا میں 140 بچے بھی شامل،3 ہزارسےزائد زخمی،غزہ پر بمباری میں 6فلسطینی صحافی بھی شہید ہو گئے،اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کے رشتہ دار بھی غزہ میں پھنس گئے،تھائی لینڈ نے اسرائیل میں اپنے 18شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی،حماس کی کارروائی میں گیارہ سو سے زائد اسرائیلی مارےجاچکے،اسرائیل نے غزہ کے بعد حملوں کا دائرہ لبنان تک بڑھا دیا۔

دوسری جانب اسرائیل غزہ میں اسکولوں کوبھی نشانہ بنانے لگا،اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے غزہ میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں،73ہزار سے زائد افراد نے اسکولوں میں پناہ لے لی،اسرائیلی بے حس فوج نے اسکولوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا۔

 حماس کے مزاحمت کاروں اور  اسرائیلی فورسز  کی جھڑپیں تیسرے روز  بھی جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد1100 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1100 ہوگئی جبکہ  2 ہزار 741 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں،اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 2200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 343 شدید زخمی ہیں اور 22 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

 اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی بات چیت کے لیے تیار ہیں:حماس

فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس مذاکرات پر آمادہ،حماس کے رہنما موسیٰ ابومرزوق کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی بات چیت کے لیے تیار ہیں، حماس ایسی کسی بھی کوشش اور تمام سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہے-

ضرورپڑھیں:اسرائیل حماس جنگ، قطر کی وزارت خارجہ نے ثالثی اور مذاکرات کی تصدیق کر دی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے عرب میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان سے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

موسیٰ ابومرزوق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حماس ایسی کسی کوشش اور تمام سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں