(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر،پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 202,000 روپے فی تولہ ہو گئی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 173،182 روپے ہے،اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 158،751 روپے ہے,عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے اور کم ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں تبدیلی دیکھی جاتی ہے۔
پاکستان میں حکام کے کریک ڈاؤن کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ ہونے لگا ہے،گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 4 سو روپے اضافے سے 2 لاکھ روپے پر آگیا، رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 7 سو 50 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 4 سو 70 روپے ہوگئی۔
خیال رہےکہ 12 ستمبر 2023 سے آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کی طرف سے فراہم کردہ سونے کے سرکاری نرخوں کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا،قیمت کہاں تک گر گئی،اہم خبر جانیے
دوسری جانب صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا،کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلین کے نمائندوں سمیت صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی
ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے ریٹ جاری کریں گے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث آج عالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث آج مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔
سونے کی قیمت کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ آج مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق مارکیٹ میں سونا گزشتہ ہفتے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار کا ہوگیا تھا۔