تیل اور گھی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

Oct 10, 2023 | 09:54:AM

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر،عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں صرف ایک ماہ میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں 110 ڈالر فی ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی،ماہرین کے مطابق گزشتہ ماہ گھی اور تیل کمپنیاں 15 ہزار 100روپے من گھی فروخت کر رہے تھیں جو تین ہزار روپے کمی کے بعد 11 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے تک کلو کمی ہوگئی ہے اور اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوجائے گی،گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ 960 ڈالر فی ٹن تھا ۔

110ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیااور مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئےاور مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا خریدنے والوں کیلئے اہم خبر،فی تولہ  کتنا کا ہو گیا؟

رپورٹ کے مطابق ایکس مل نرخ کم ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ریٹیل کی سطح پر دکانداروں نے نرخ کم نہیں کئے۔

دوسری جانب  ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں اشیاخوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی ہونے لگی، دال، چینی، چاول سمیت دیگر بنیاد ضروریات کی چیزیں سستے داموں فروخت ہونے لگی ،دال چنا کی قیمت میں 1 ہزار روپے فی من کمی 7400 روپے فی من ہو گئی،سفید چنا 1 ہزار روپے من سستا ہو گیا 14400 سے کم ہو کر 13400 کا ہو گیا، اسی طرح سیلہ کائنات 11500 سے کم ہو کر 10500 فی من فروخت ہونے لگا،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں بھی 1500 روپے فی 100 کلوگرام میں کمی ہوئی ہے۔

غلہ منڈی میں چینی 100 کلوگرام ریٹ 13 ہزار 800 روپے ہو گیا، چینی 138 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

مزیدخبریں