(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں مسلسل اضافے،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روزڈالر 1 روپے 14 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے سے بھی نیچے آگیا,انٹر بینک میں ڈالر 281.65 روپے سے گرکر 280.51 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 1روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر 282 روپے سے بھی نیچے آگیا، ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان جاری، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی جا رہی ہیں، مارکیٹ میں 48 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا ۔