حملوں کے بعد اسرائیل کے شعبہ ٹیکنالوجی کو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سرمایہ کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے ٹیکنالوجی سیکٹر کو حملوں کے بعد رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ اسرائیل میں کام کرنے والی ٹیک کمپنیوں سے سیکورٹی کو مضبوط کرنے کی توقع ہے تا کہ وہ رکاوٹوں کا سامنا کر سکے، کیونکہ اسرائیلی فوج جنگی بنیادوں پر منتقل ہو گئی ہے جس میں غزہ کی پٹی پر مکمل حملے شامل ہو سکتے ہیں۔
غزہ سے حماس کے بندوق برداروں نے سیکڑوں اسرائیلیوں کو ہلاک اور لاتعداد کو اغوا کر لیا، جس سے خطے میں ایک تازہ تنازعہ شروع ہوا۔
واضح رہے کہ ہائی ٹیکنالوجی صنعتیں چند دہائیوں سے اسرائیل میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ رہا ہے اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے، جو کہ %14 ملازمتیں اور مجموعی گھریلو پیداوار کا تقریباً پانچواں حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ حماس نے اسرائیل کے ایف 16 گرانے شروع کردئیے،ویڈیو وائرل
یاد رہے حماس اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے،اب تک اسرائیلی بمباری سے704 فلسطینی شہید ہوچکے،شہدا میں 140 بچے بھی شامل ہیں ،3 ہزارسےزائد زخمی ہوگئے،حماس کی کارروائی میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی مارےجاچکے،اسرائیل کی غزہ پرراکٹوں کی بارش،حماس اوراسلامی جہاد کے 500اہداف پربمباری،حملوں سے غزہ میں کئی کثیرالمنزلہ عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
دوسری جانب حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فورسز کی جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد1100 ہوگئی۔