(ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبے ہرات میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد3 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 9ہزار سےزائد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے ، تباہ کن زلزلے سے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔درجنوں عمارتیں اور مکانات منہدم،دیہات بھی ملیا میٹ ہوگئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 6.3 شدت ریکارڈ کی جانے والے تباہ کن زلزلے میں نقصانات کی اطلاع ملی تھی، بنیادی و طبی سہولیات کو فراہم کرنے کیلئے اقوا م متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے افغانستان کو ہنگامی امداد کی فراہمی بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛حماس اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی لڑائی،بچوں سمیت704 فلسطینی شہید