عدالت کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کروانے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کروانے سے انکار کر دیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں جواب جمع کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: ہوشیار خبردار! انتظامیہ ان ایکشن، بجلی چوروں کی شامت آ گئی
پرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کردیا، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے فاضل جج کو بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلیفونک ملاقات کروانے کی اجازت نہیں۔
عدالت نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پی طلب کرلیے، عدالت نے 18 اکتوبر تک سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایس او پیز جمع کروانے کا حکم دےدیا۔