(ویب ڈیسک )حماس کے اسرئیل پر حملوں کی جوابی کاروائی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں برطانیہ میں فلسطینی مشن کے سربراہ حسام زملوٹ کے 7 رشتے دار بھی شہید ہوگئے۔
میڈیا سے بات کرتےہوئے فلسطینی مشن کے سربراہ نے کہا کہ جس عمارت کونشانہ بنایا گیا وہ زمین بوس ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں ان کی کزن، اس کا شوہر، ساس ، 2 بچے اور 2مزید عزیز جاں بحق ہوئے،حسام نے بتایا کہ ان کی کزن اور ان کے گھرانے کا تعلق ہرگز حماس سے نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ حملوں کے بعد اسرائیل کے شعبہ ٹیکنالوجی کو بڑا جھٹکا
یاد رہےحماس اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے،اسرائیلی بمباری سے704 فلسطینی شہید ہوچکے،شہدا میں 140 بچے بھی شامل ہیں ،3 ہزارسےزائد زخمی ہوگئے،حماس کی کارروائی میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی مارےجاچکے،اسرائیل کی غزہ پرراکٹوں کی بارش،حماس اوراسلامی جہاد کے 500اہداف پربمباری،حملوں سے غزہ میں کئی کثیرالمنزلہ عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
دوسری جانب اسرائیل غزہ میں اسکولوں کوبھی نشانہ بنانے لگا،اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے غزہ میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں،73ہزار سے زائد افراد نے اسکولوں میں پناہ لے لی،اسرائیلی بے حس فوج نے اسکولوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا۔
حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فورسز کی جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد1100 ہوگئی۔