شیخ زید ہسپتال میں ہڑتال کا 17 واں روز, آؤٹ ڈور سمیت معمول کے آپریشن بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری)تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی شیخ زید ہسپتال میں ہڑتال 17 روز سے جاری ہے جس سے آؤٹ ڈور سمیت معمول کے آپریشن بھی بند ہیں۔
شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ادویات تک میسر نہیں ، اور ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس بھی ادا نہیں کیا جارہا مریضوں کا علاج کیسے کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج اور ہڑتال جاری رہے گی اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مرکزی دروازے پر احتجاجی دھرنا بھی جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک افغان دہشتگردوں کے اعترافی بیانات آ گئے