اداکارہ شہناز گل ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی مقبول امیدوار شہناز گل اپنی نئی فلم کی ریلیز کےبعد ہی اسپتال میں داخل ہوگئیں۔
شہناز گل کی نئی فلم 'تھینک یو فار کمنگ' 6 اکتوبر کو ریلیز کی گئی ہے جس میں ان سمیت اداکارہ بھومی پاڈنیکر، انیل کپور، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کوشا کپیلا اور شبانی بیدی مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر شہناز کی انسٹاگرام پر لائیو کی جانے والی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام لائیو میں کہا 'سب کا وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے، میرے ساتھ یہی ہوا، میرا وقت پھر آئے گا، میں نے سینڈویچ کھالیا تھا جس کے باعث مجھے فوڈ انفیکشن ہوگیا'۔
یہ بھی پڑھیں ؛ افغانستان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی