لاہور میں انسداد سموگ کیلئے دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہر لاہور سمیت ڈویژن بھر میں انسداد سموگ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
کمشنر لاہور کی ہدایات پر انسداد سموگ کیلئے لاہور سمیت پوری ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔دفعہ 144نافذ ہونے کے بعد بغیر چھت ڈھانپے شہر سے گزرنے والی ٹرالیوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی جبکہ میونسپل ویسٹ کی جانب سے ٹائرز، پولی تھن، سالڈ ویسٹ، ربر، لیدر کی اقسام کو جلانے پر قانونی کاروائی ہوگی۔
دفعہ 144 کے تحت فصلوں یا فصلوں کی باقیات جلانے پر مالک اور ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔واضح رہے کہ کمشنر لاہور کی ہدایات پر لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زینب عباس کے انڈیا چھوڑنے پر بھارتی وکیل کا ردعمل بھی سامنے آگیا