مریم نواز شریف کا لاہور کے سیاسی نمائندوں اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مریم نواز شریف آج این اے 133 اور این اے 127 کی یونین کونسلوں کے چئیرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گی، ملاقات میں سابق اراکین قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک کے علاوہ سابق ارکان صوبائی اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، میاں محمد سلیم، چوہدری شہباز احمد اور خواجہ عمران نزیر بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ سے اہم خبر آ گئی
مریم نواز شریف یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریں گی اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے تجاویز پر مشاورت بھی ہو گی۔