زینب عباس کے انڈیا چھوڑنے پر بھارتی وکیل کا ردعمل بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کی پاکستانی پریزنٹر زینب عباس کے انڈیا چھوڑنے پر بھارتی وکیل وینیت جنڈال کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وکیل وینیت جنڈال نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے زینب عباس کے انڈیا چھوڑنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑی فتح قرار دیدیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستانی پریزینٹر کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق کی تھی، آئی سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ زینب عباس نے ذاتی وجوہات پر بھارت چھوڑا، انہیں ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔
زینب عباس کے قریب ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کی حفاظت سے متعلق خدشات تھے، براڈکاسٹرز کے مشورے پر انڈیا چھوڑا۔
یہ بھی پڑھیں: تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی
خیال رہے کہ زینب عباس ورلڈ کپ پریزینٹر پینل میں شامل تھیں ، ان کے خلاف بھارت میں بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی۔
بھارتی وکیل وینیت جنڈال نے زینب عباس پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔ حتیٰ کہ وینیت جنڈال نے زینب کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کیلئے پولیس کو درخواست بھی دیدی تھی۔