18بچوں کا باپ گھر کی دہلیز پر قتل

Oct 10, 2023 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک ) کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام ،ڈاکوؤں نےدن دیھاڑے  فائرنگ کرکے 18بچوں کے 72سالہ باپ کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے بینک سے 10لاکھ روپے لے کر نکلنے والے مقتول کے پوتے کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔ ڈکیتی میں ناکامی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مقتول حبیب اللہ کے پوتے کا بینک سے تعاقب کیا اور گھر تک جا پہنچے تاہم پوتے نے گھر پہنچ کر شور مچا دیا۔ حبیب اللہ نے گھر کا گیٹ کھول دیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کے دوران گولی سینے پر لگنے کے باعث مقتول حبیب اللہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حبیب اللہ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریم کرائمز کے باعث نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے جرائم کنٹرول نہ کرسکنے والے ایس ایچ اوز کو گھر بھیجنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز 24 گھنٹوں میں جرائم کی ہوش ربا رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے شہری 100 موٹر سائیکلز اور 23 گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔

یہ بھی پرھیں ؛  افغانستان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی

مزیدخبریں