(عثمان خان) پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء عون چوہدری کے وکیل پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
عون چودھری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دیا جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی بلے کا نشان دیا جا چکا ہے، وکیل درخواست گذارنے استدعا کی کہ وہ پہلے تھا آئندہ عام انتخابات میں یہ نشان نہ دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پہلے ہی اس نشان سے متعلق کیس زیر سماعت ہے جس پر وکیل درخواست گذار نے استفسار کیا کہ ہماری درخواست کو اس کیس سے منسلک کردیں۔
وکیل درخواست گذار کے دلائل اور مؤقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔