ورلڈ کپ: پاکستان نے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کو شکست دے کر سکور بورڈ پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 میں اب تک کا سب سے بڑا ہدف بھی حاصل کیا ہے ۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی گئی اور لنکن ٹائیگرز نے مقررہ 50 اوورز میں 344 رنز بنائے جو کہ پاکستا ن نے 48.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، پاکستان کی جانب سے دائیں ہاتھ کے بیٹر عبداللہ شفیق نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنائی ہے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر ہیں،ان کے ساتھ ساتھ رضوان نے بھی سینچری سکور کی ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 121 گیندوں پر 131 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
۔
????INSPIRATION ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 10, 2023
A courageous effort from @iMRizwanPak to bring up his third ODI ????#PAKvSL | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/Q5xyJYMu1T
یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو بھارت نے 2019 میں بنایا تھا۔ قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔