ورلڈ کپ: پاکستان نے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Oct 10, 2023 | 13:17:PM

(افضل بلال) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کو شکست دے کر  سکور بورڈ پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 میں  اب تک کا سب سے بڑا ہدف بھی  حاصل کیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی گئی اور لنکن ٹائیگرز نے مقررہ 50 اوورز میں 344 رنز بنائے جو کہ پاکستا ن نے 48.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  حاصل کر لیا ، پاکستان کی جانب سے دائیں ہاتھ کے بیٹر عبداللہ شفیق نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنائی ہے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے  پاکستانی بیٹر ہیں،ان کے ساتھ ساتھ رضوان نے بھی سینچری سکور کی ،  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 121 گیندوں پر 131 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ 

۔

یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں  9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو بھارت نے 2019 میں بنایا تھا۔ قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں