اس سال مہنگائی میں کمی ہو گی ، ورلڈ اکنامک رپورٹ میں پیشگوئی

Oct 10, 2023 | 14:24:PM

(وقاص عظیم ) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) نے ورلڈ اکنامک رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال مہنگائی میں کمی واقع ہو گی ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی کی ہے ، جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ،گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 فیصد تھا ،رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 23.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ،گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.2 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ،گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.5 فیصد تھی ،رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ،گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تھی ۔ 
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور سونے کی قیمت میں ایک ساتھ بڑا اضافہ

مزیدخبریں